اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنما ماؤنوازوں سے بھی زیادہ خطرناک: ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک زمانہ تھا جب جنگل محل میں ماؤنوازوں کا غلبہ تھا لیکن اس وقت بھی ایک عام آدمی گھوم پھیر سکتا تھا۔ جب کہ بی جے پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو عام آدمی کی آزادی چھین لیتی ہے۔'

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی

By

Published : Jan 19, 2021, 3:32 PM IST

مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے ہگٹا باڑی فٹبال میدان میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی قابل اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف اور صرف اقتدار کے بھوکے ہیں۔ ان سے کسی بھی چیز کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب جنگل محل میں ماؤنوازوں کا غلبہ تھا لیکن اس وقت بھی ایک عام آدمی گھوم پھیر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو عام آدمی کی آزادی چھین لیتی ہے۔

بی جے پی کے رہنما تو ماؤنوازوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ اترپردیش، بہار اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی والوں نے عام لوگوں کا کیا حال کر دیا ہے جیسے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش کے عام لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کی عادت پڑ گئی ہے لیکن خبردار بنگال کے عوام کے ساتھ ایسا کرنے کے بارے میں سوچنا بھی گناہ ہو گا۔

بنکال کے لوگ ڈراے دھمکانے والوں کے منہ سیمنٹ سے پلاسٹر کر دیں گے۔ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اداکارہ سیونی کی طرف آنکھیں اٹھا کر بھی مت دیکھنا ورنہ اس کا نتیجہ بہت برا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے یہاں رہنے والوں کو اظہار خیال کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔ اس پچی(سیونی) بس اپنا خیال کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما اسے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔اس بچی پر کوئی ہاتھ اٹھا کر تو دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جھڑپوں کے خلاف ترنمول کانگریس کے کارکنان برہم

ABOUT THE AUTHOR

...view details