اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی حکومت عوام دشمن: ترنمول کانگریس

مرکزی حکومت کی جانب سے کووڈ سے متعلق اہم ترین دواؤں اور ایمبولنس پر جی ایس ٹی برقرار رکھنے کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی میں اقتدار پر قابض بی جے پی کی حکومت ایک عوام دشمن حکومت ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کووڈ سے متعلق دواؤں کو ٹیکس سے مثتثنی رکھنے کی اپیل کی تھی۔

مرکزی حکومت عوام دشمن :ترنمول کانگریس
مرکزی حکومت عوام دشمن :ترنمول کانگریس

By

Published : Jun 12, 2021, 8:38 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے کووڈ سے متعلق دواؤں پر جی ایس ٹی اور دوسرے ٹیکس برقرار رکھنے کے فیصلے پر ترنمول کانگریس نے نکتہ چینی کی ہے۔

مرکزی حکومت عوام دشمن

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں برتو باسو اور سو کھیندو شیکھر رائے نے آج ترنمول بھون میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کووڈ سے متعلق دواؤں اور ایمبولنس پر جی ایس ٹی برقرار رکھنے کے فیصلے کو عوام دشمن قرار دیا۔

مرکزی حکومت عوام دشمن

ترنمول کانگریس کے رہنما برتو باسو نے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 9 مئی 2021 کو خط لکھا تھا اور ان سے کووڈ سے متعلق اہم دواؤں پر جی ایس ٹی اور دوسرے ٹیکس سے مثتثنی رکھنے کی اپیل کی تھی۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خط میں لکھا تھا کہ بہت سماجی و فلاحی تنظیمیں کووڈ کے خلاف لڑائی میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور اپنے طور پر آکسیجن اور دواؤں کو عوام تک پہنچا رہے ہیں ان تنظیموں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی تھی کہ کووڈ سے متعلق دواؤں اور دوسرے مصنوعات کو ٹیکس سے مثتثنی کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

ترنمول کانگریس رہنما برتو باسو نے مرکزی حکومت کی جانب سے ایمبولینس پر 28 فیصد 12 فیصد جی ایس ٹی کم کرنے کو مزاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مرکزی حکومت کی عوام کے تئیں سنجیدگی کا پتا چلتا ہے۔
3 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور 70 ہزار کے قریب لوگوں کی موت ہوئی ان حالات میں کووڈ سے متعلق دواؤں پر ٹیکس لگانا ثابت کرتا ہے کہ مرکزی حکومت کتنی بڑی عوام دشمن حکومت ہے۔

ہم مرکزی حکومت کی اس عوام دشمن پالیسی کے پر احتجاج کرتے ہیں اور مرکزی حکومت سے کووڈ سے متعلق تمام دواؤں اور مصنوعات پر سے تمام ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details