اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں بے روزگاری کی شرح کم ہے: ممتا بنرجی - قائم تھنک ٹینک

سنٹرفارمونیٹورنگ انڈین اکانومی(سی ایم آئی ای)کے مطابق لاک ڈاؤن کے باوجود مغربی بنگال میں دوسری ریاستوں کے مقابلے بے روزگاری کی شرح کم ہے۔

بنگال میں بے روزگار ی کی شرح کم
بنگال میں بے روزگار ی کی شرح کم

By

Published : Jun 5, 2020, 10:26 PM IST

ممبئی میں قائم تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں مئی کے مہینے میں اس وقت بے روزگاری کی شرح 17.3فیصد ہے۔جب کہ قومی سطح پر یہ 23.5فیصد ہے۔

اپریل میں یہ شرح اسی طرح تھی۔جب کہ مارچ میں بنگال میں بے روزگاری کی شرح6.9فیصد جب کہ قومی سطح پر 8.8فیصد تھا۔25مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

بنگال میں بے روزگار ی کی شرح کم

قومی سطح کے مقابلے بنگال میں بے روزگاری کی شرح کم کیوں ہیں۔جب کہ بنگال میں بڑی کمپنیاں کم ہیں،ماہرمعیشت ابھیروپ سرکار نے کہا کہ بنگال میں چھوٹی یونٹ زیادہ ہیں اور ریاست میں زیادہ پیدا وار کرتی ہیں اور یہ گلوبل ڈیمانڈ پر منحصر نہیں ہے۔

اب کہ بھارت سمیت پوری دنیا گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے کسا بازاری سے گزررہی ہے اور اس کی وجہ سے بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

مغربی بنگال کے وزیرخزانہ امیت نے بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس اور امفان طوفان کے باوجود ریاست میں بے روزگاری کی شرح قومی سطح کے مقابلے کم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details