اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈیریک اوبرائن کو سی بی آئی کا سمن

ترنمول کانگریس کے ترجمان اور راجیہ سبھا میں پارٹی لیڈر ڈریک اوبرائن کو شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی میں سی بی آئی نے سمن جاری کیا ہے۔

ڈیریک اوبرائن کو سی بی آئی کا سمن

By

Published : Jul 27, 2019, 10:27 PM IST

ترنمو ل کانگریس کے ترجمان اور راجیہ سبھا میں پارٹی کے رہنما ڈریک اوبرائن کو شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے سمن جاری کیا ہے۔

راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن کو اگست کے پہلے ہفتے میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

اس سے قبل جنوری میں بھی سی بی آئی نے انہیں سمن جاری کیا تھا مگر انہوں نے سرمائی اجلاس میں شرکت کا عذر پیش کرتے ہوئے وقت لے لیا تھا۔

سی بی آئی کے ذرائع کوئز ماسٹر سے سیاست داں بنے ڈیریک اوبرائن سے جانچ ایجنسی کچھ مالی لین دین سے متعلق پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔

ترنمول کانگریس کے ترجمان ”جاگو بنگلہ“کے اکاؤنٹ سے متعلق بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اوبرائن پارٹی ترجمان اخبار کے پرنٹر ہیں۔

روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں گرفتار فلم پرڈیوسر شری کانت مہتا سے تعلقات کا بھی جانچ ایجنسی جانچ کررہی ہے۔

مہتا نے روز ویلی چٹ فنڈ کمپنی سے 25کروڑوپے لیے تھے۔جانچ ایجنسی کو شبہ ہے کو اس روپے کو جاگو بنگلہ کو منتقل کیا گیا ہے۔

اوبرائن نے الزام عاید کیا گیا ہے کہ چوں کہ ترنمول کانگریس آر ٹی آئی ایکٹ میں تبدیلی کی مخالفت کررہی ہے اس لیے سی بی آئی کے ذریعہ ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جاگو بنگلہ ترنمول کانگریس کا ترجمان ہے،اوبرائن اس کے پرنٹر ہیں اور سبرتو بخشی اس کے ایڈیٹر ہیں۔بخشی کو بھی سی بی آئی نے ایک مہینے نوٹس دے کر اس معاملے میں صفائی دی ہے۔


ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ چوں کہ ترنمول کانگریس نے آرٹی آئی ایکٹ میں تبدیلی کی مخالفت کی اور اس کے فوری بعد سی بی آئی نے نوٹس جاری کردیا۔

سی بی آئی ترنمول کانگریس کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details