اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناردا کیس میں چارج شیٹ پیش کرنے کی تیاری

سی بی آ ئی نے نارادبدعنوانی کیس میں ملوث حکمراں جماعت کے رکن پارلیمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ناردا کیس میں چارج شیٹ پیش کرنے کی تیاری

By

Published : Nov 1, 2019, 11:09 PM IST

ناردا بدعنوانی کیس ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہے۔ سی بی آ ئی نے ناردا بدعنوانی کیس میں ملوث مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکان پارلیمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی بی آ ئی نے ناردا بدعنوانی کیس میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کےلیے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے اجازت طلب کی ہے۔

سی بی آ ئی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے پاس خط لکھ کر ترنمول کانگریس کے اراکن پارلیمان پرسون بنرجی، سوگتا رائے اور کاکولی گھوش دستدار کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ناردا بدعنوانی کیس کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہے ۔ اس کیس میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف جارج شیٹ پیش کرنے کا بالکل مناسب وقت ہے۔

ذرائع کے مطابق سی بی آ ئی نے ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان پرسون بنرجی، کاکولی گھوش دستدار اور سوگتا رائے سے پوچھ تاچھ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔

غور طلب ہے کہ رواں سال کے اپریل مہینے میں سی بی آ ئی نے ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کے لیے لوک سبھا اسپیکر سے اجازت مانگی تھی۔

اس وقت کے اسپیکر نے سی بی آ ئی کو ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details