اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیاحت کے چیف سکریٹری کے دفتر پہنچی سی بی آئی

شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں سدیپتو سین کی گرفتاری کے بعد ایک غیر سرکاری چینل کو چلانے کی ریستی حکومت نے ذمہ داری لی تھی وزیر اعلیٰ کے ریلیف فنڈ سے روپئے دئے گئے تھے اس چینل کو چھ کروڑ روپئے دیئے گئے تھے اس وقت ریاستی حکومت کے داخلہ امور اور ذرائع عامہ اور ثقافت کے پرنسپل سکریٹری تھے۔

By

Published : Aug 22, 2019, 10:45 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:28 PM IST

سیاحت کے چیف سکریٹری کے دفتر پہنچی سی بی آئی



سی بی آئی کی ٹیم نے آج مغربی بنگال کے اسٹیٹ سکریٹریٹ نبنو میں سیاحت کے چیف سیکرٹری سے شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں پوچھ تاچھ کرنے پہنچی تھی ۔

انہوں ریاستی حکومت کے وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈ سے ایک غیر سرکاری چینل کو 6 کروڑ دینے کے سلسلے میں آتری بھٹا چاریہ سے پوچھ تاچھ کی جو اس وقت ذرائع عامہ اور ثقافت کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔

2013 میں شاردا چٹ فنڈ معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد ٹی وی چینل کے چئیرمین سدیپتو سین کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے ملازمین کو تنخواہ دئیے بغیر چینل کو بند کر دیا گیا۔

اس وقت وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے چینل کو حکومت کے ماتحت میں لینے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کے اس فیصلے کی پرشاربھارتی کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا.

سی بی آئی نے عوام کے روپئے ایک جعلساز کمپنی کے ٹی وی چینل میں لگانے پر سوال اٹھائے تھے. سی بی آئی کو شک ہے کہ وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کا استعمال شاردا کی طرح چٹ فنڈ چلانے والے کمپنیوں کے روپئے کو ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال کیا گیا ہے ۔

آتری بھاٹا چاریہ پہلے سیکرٹری سطح کے بیوروکریٹ ہیں جن سے شاردا چٹ فنڈ معاملے میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔


Last Updated : Sep 27, 2019, 10:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details