کولکاتا: سی بی آئی ذرائع کے مطابق کولکاتا آفس سے سوال کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے روک لگائے جانے کے باوجود دوپہر کو نوٹس کیوں بھیجا گیا؟ نوٹس میں 16 تاریخ کا ذکر ہے لیکن ایک دن بعد کیوں دیا گیا؟ سی بی آئی ہیڈکوارٹر نے اس بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے کولکاتا میں سی بی آئی کے نظام محل دفتر کے اے سی بی سربراہ کو بلایا۔ کولکاتا سی بی آئی نے دہلی کو بتایا کہ انہیں سپریم کورٹ کے حکم کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ اس کے علاوہ نوٹس ملنے کے وقت کسی نے بھی اس معاملے پر کچھ نہیں کہا۔
کچھ دن پہلے، بھرتی بدعنوانی کیس کے ملزم ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر کنتل گھوش نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا تھا کہ ای ڈی ان پر ابھیشیک بنرجی جیسے بااثر لیڈروں کا نام لینے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ کنتل نے جانچ ایجنسی کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی تھی۔ ای ڈی اس خط کے مندرجات جاننے کے لیے ہائی کورٹ بھی گئی۔