سی بی آئی نے نئی معلومات حاصل ہونے کے بعد ہی یہ قدم اٹھایا ہے۔دیب جانی سے جیل کے سیل میں ہی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ دیب جانی شاردا گروپ کے چیرمین سدیپتو سین کے بعد سب سے بااختیار تھیں۔
سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق سابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار، جانچ آفیسر ارنب گھوش اور دیگر پولس افسران سے پوچھ تاچھ کے دوران حاصل معلومات کے بعد سی بی آئی نے کیس درج کرنے کے ساتھ ہی دیب جانی سے پوچھ تاچھ کی ہے۔