بیرببوم: مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں باگٹوئی قتل عام میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی ) لیڈر بھادو شیخ کے مارے جانے کے بعد تقریباً 10 افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔CBI Arrest Main Accused In Trinamool Congress Leader Bhadu Sheikh Murder Case
قابل ذکر ہے کہ 21 مارچ کی رات ایک چائے کے اسٹال کے قریب ترنمول کانگریس لیڈر اور مقامی پنچایت ممبر بھادو شیخ کے بم دھماکے کے چند گھنٹے بعد مشتعل لوگوں کے ایک گروپ نے بوگتوئی گاؤں میں تیل چھڑک کر کچھ گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ جس میں ، 8 خواتین اور ایک نابالغ سمیت 10 افراد زندہ جل گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار فیصل خان عرف پلاش اس بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ میں سے ایک تھا جس میں ترنمول کانگریس برسل پنچایت ممبر بھادو شیخ کی موت ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں فیصل خان کو جائے وقوعہ پر بم پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل خان کو عدالتی کارروائی کے لیے بدھ کو رام پورہاٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Hollongi Airport as Donyi Polo Airport گرین فیلڈ ہولونگی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے ڈونی پولو ایئرپورٹ رکھنے کی منظوری
کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی نے جون میں پہلے ہی ایک چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں وفاقی ایجنسی نے نوٹ کیا تھا کہ متاثرہ گاؤں والوں کے فون کرنے کے باوجود مقامی پولیس اسٹیشن سے متاثرین کو بچانے کے لیے کوئی نہیں آیا۔
سی بی آئی نے اپنی 1193 صفحات کی چارج شیٹ میں الزام لگایا ہے کہ مقامی پولیس نے بوگتوئی کے گاؤں والوں کی فون کالز کو نظر انداز کردیا تھا ۔
چارج شیٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگانے سے پہلے مرکزی دروازے کو باہر سے بند کردیا تھا۔CBI Arrest Main Accused In Trinamool Congress Leader Bhadu Sheikh Murder Case