اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ فٹبال لیگ کا پہلا میچ منسوخ ہونے کااندیشہ - خطرے

کلکتہ فٹبال لیگ پریمیر ڈویژن لیگ میں موہن بگان اور پیرلیس ایس سی کے درمیان کل کھیلے جانے والا افتتاحی میچ پرخطرے کا بادل منڈلانے لگا ہے ۔ پی ڈبلیو ڈی نے گراؤنڈ کو فٹ سرٹیفیکیٹ نہیں دیا ہے۔

کلکتہ فٹبال لیگ کا پہلا میچ منسوخ ہونے کاخدشہ

By

Published : Jul 25, 2019, 6:10 PM IST

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے موہن بگان گراؤنڈ اکو فٹ ٓ سرٹیفیکیٹ نہیں ملنے کی وجہ سے موہن بگان اور پیرلیس ایس سی کے درمیان کھیلے جانےو الا کلکتہ فٹبال لیگ کا افتتاحی میچ پر خطرے کابادل منڈلانے لگا ہے۔ اگر سرٹیفیکیٹ نہیں ملا تو میچ منسوخ کیا جا سکتا ہے ۔

کلکتہ فٹبال لیگ کا پہلا میچ منسوخ ہونے کاخدشہ

انہوں نے کہاکہ موہن بگان گراؤنڈ کے آؤٹ فیلڈ خراب ہونے کےساتھ ساتھ ڈریسنگ روم کی مرمت کا کام وقت پر مکمل نہیں ہونے کی وجہ سے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتاہے۔

آئی ایف اے کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کرکے موہن بگان اور پیرلیس ایس سی کے میچ جلد سے جلد دوبارہ کرانے کی کوشش کی جا ئے گی۔ ڈرونڈ کپ کی وجہ سے سالٹ لیک اسٹیڈیم، باراسات اسٹیڈیم ،کلیانی میونسپل اسٹیڈیم اور ہاوڑہ اسٹیڈیم کو کلکتہ فٹبال لیگ کے میچوں کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف محمڈن اسپو رٹنگ نے انڈین فٹبال ایسوسی ایشن سے ایرین کلب کے خلاف ہونے والا میچ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ اور ایرین کلب کے درمیان آئندہ 29 جولائی کومحمڈن گراؤنڈ میں میچ ہونے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details