اردو

urdu

ETV Bharat / state

Calcutta High Court سبریش بھٹاچاریہ کی ضمانت کی درخواست مسترد - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

جسٹس مالیہ باگچی اور جسٹس اجے کمار گپتا کی ایک ڈویژن بنچ نے بدھ کو ایس ایس سی بدعنوانی کیس میں سبریش بھٹاچاریہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔Calcutta High Court

سبریش بھٹاچاریہ کی ضمانت کی درخواست مسترد
سبریش بھٹاچاریہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

By

Published : Dec 21, 2022, 8:35 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے ایس ایس سی کے سابق چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ کے اساتذہ کی تقرری کے عمل میں کردار پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ یہ بدعنوانی ادارہ جاتی شکل میں انجام دیا گیا ہے اور ان کے خلاف کافی اہم ثبوت موجود ہیں۔Calcutta High Court Reject Bail Petition By Subires Bhattacharyya In SSC Scam

جسٹس جیامالیہ باگچی نے تبصرہ کیاکے 'تنظیم کے نمائندے کے طور پر آپ کی ذمہ داری ہے۔ یہ پوسٹ ماسٹر کا کام نہیں ہے۔ یاد رہے کہ یہاں اساتذہ کی بھرتی کی جارہی ہے۔ اگر یہاں کرپشن ہوتی ہے تو یہ معاشرے کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ معاشرے کا ایک فرد ہونے کے ناطے کوئی کیا توقع کر سکتا ہے کہ کم از کم اساتذہ کی تقرری شفاف طریقے سے ہو۔ کرپشن کے الزامات بھی ہیں۔ یہ معاشرے کے ساتھ ناانصافی ہے۔

جسٹس جے مالیہ باگچی نے مزید کہاکہ لاپرواہی خود کو معاف نہیں کرتی۔ ضمانت کے حصول میں غفلت ڈھال نہیں بن سکتی۔ جس طرح سے او ایم آر شیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور ملازمت کے لیے سفارش کی گئی ہے، اسے غفلت نہیں کہا جا سکتاہے۔ یہ کرپشن ہے۔ جوابی پرچہ جانچنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ او ایم آر نمبر کم ہے اور ایس ایس سی سرور میں زیادہ نمبر ہیں۔آخر یہ تخریف کہاں گیا ہے۔

سبریش کے وکیل نے تاہم کہا کہ جب ان کے موکل ایس ایس سی چیئرمین تھے بھرتی میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی۔ چیئرمین رہنے کے بعد، وہ ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔ جسٹس باگچی نے جواب دیاکہ وہ اب ہندوستان کے صدر کے وائس چانسلر نہیں ہیں۔ اس لیے ہمیں اس مسئلے سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ اس بھرتی میں بدعنوانی میں سبریش کے خلاف کیا الزامات ہیں؟۔

مزید پڑھیں:Calcutta High Court عدالت میں ایک بار پھر 30 اساتذہ کی نوکریوں پر سوال کھڑے ہوئے

وکیل نے کہا کہ'21 اکتوبر کی چارج شیٹ کے مطابق میرے خلاف شکایت یہ ہے کہ پروگرامنگ آفیسر نے میری زبانی ہدایات پر جوابی پرچہ (او ایم آر شیٹ) تبدیل کر دیا۔ کم نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو زیادہ نمبر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی نمبر تبدیل کیا گیا ہے۔ لیکن شانتی پرساد سنہا اس بھرتی کے عمل کے لیے تیار کی گئی کمیٹی کے سربراہ تھے۔ مجھے پہلے گواہ کے طور پر بلایا گیا۔ بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔جسٹس باگچی نے کہا کہ آپ ایک ادارے کے اعلیٰ ترین عہدے پر تھے۔ اس جگہ آپ اپنے خلاف الزامات سے کیسے بچ سکتے ہیں؟Calcutta High Court Reject Bail Petition By Subires Bhattacharyya In SSC Scam

ABOUT THE AUTHOR

...view details