کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگولی نے نئی او ایم آر شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا جس میں امیدوار کے نام کے ساتھ ساتھ ان کے والد اور اس اسکول کا نام بھی لکھا جائے جہاں وہ کام کر رہے تھے۔Calcutta High Court Orders Publish List Of 952 Fake Appointment
عدالت نےاسکول سروس کمیشن سے جواب طلب کیا ہے 9ویں اور 10ویں کلاس کے اساتذہ کی بھرتی میں کتنے لوگوں کو جعلی سفارشی خط موصول ہوئے تھے۔ کمیشن نےکہا تھا کہ183 لوگوں کو جعلی طریقے سے نوکردی گئی ہے۔ اس وقت سی بی آئی نے عدالت میں رپورٹ کی دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 183 نہیں بلکہ 952 ہے۔ سی بی آئی کی رپورٹ کے مطابق مطابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے حکم دیا کہ 952 لوگوں کی او ایم آر شیٹس شائع کی جائیں۔
اسی طرح کمیشن نے گزشتہ بدھ کی رات 952 افراد کی او ایم آر شیٹ جاری کی۔ لیکن اس فہرست میں امیدوار کے نام کے آگے والد کا نام اور اسکول نہیں ہے۔ کنفیوژن دور کرنے کے لیے امیدواروں کے نام کے ساتھ ان کے والد کے نام اور ورکنگ اسکول کا نام بھی شائع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 29 دسمبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:Mamata Banerjee on Covid Restriction مغربی بنگال میں فی الحال رات میں کرفیو کا امکان نہیں
2016 میں کلاس 9-10 کے لیے اساتذہ کی بھرتی کی فہرست میں تقریباً13000نام شائع کیا تھا۔الزام عائد کیا گیا تھا کہ جن لوگوں کو نوکردی دی گئی ہیں ان میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو نااہل ہیں ۔کامیاب امیدواروں کے نام کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔Calcutta High Court Orders Publish List Of 952 Fake Appointment