اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرائمری بدعنوانی کیس 2016 کے پینل کی تفصیلات کو شائع کرنے کا حکم

Calcutta HC on 2016 Primary Recruitment Panel: جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے پرائمری بھرتی بدعنوانی کیس میں 2016 کے پینل کی تفصیلات کو شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے حکم نامے میں کہا کہ پینل کی تفصیلات کی سافٹ اور ہارڈ کاپی 10 دن کے اندر عدالت میں جمع کرائی جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ تفصیلی رپورٹ شائع کی جائے۔

پرائمری بھرتی بدعنوانی کیس میں 2016 کی بھرتی کے عمل کے پینل کوشائع کرنے کا حکم
پرائمری بھرتی بدعنوانی کیس میں 2016 کی بھرتی کے عمل کے پینل کوشائع کرنے کا حکم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 11:00 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے پرائمری بھرتی بدعنوانی کیس میں 2016 کی بھرتی کے عمل کے لیے پینل کی تفصیلات کو شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔

ٹیٹ 2014 کی بنیاد پر، 2016 میں ابتدائی طور پر 42,959 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔ امیدواروں میں سے کچھ نے بھرتی کے عمل میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی شکایات کی تھی۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے پرائمری ایجوکیشن کونسل کو اس پینل کی تفصیلات شائع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پینل کی تفصیلات کی ہارڈ اور سافٹ کاپی 10 دن میں عدالت میں جمع کرائی جائے۔ پینل میں تحریری امتحان کے نمبر، انٹرویو اور قابلیت ٹیسٹ کے نمبر اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر حاصل کردہ نمبروں کا الگ الگ ذکر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پینل پہلے ہی شائع ہو چکا ہے تو اسے دوبارہ عدالت میں پیش کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مہوا موئترا کی عرضی پر لوک سبھا کے جنرل سکریٹری کو سپریم کورٹ کا نوٹس

عدالت نے بھرتیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 31 دسمبر 2023 کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔ لیکن مقررہ تاریخ میں تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ حتمی چارج شیٹ پیش نہیں کی گئی۔ پرائمری ایجوکیشن بورڈ جسٹس گنگوپادھیائے کے اس فیصلے کو ڈویژن بنچ میں چیلنج کرتی ہے یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details