اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کی گرفتاری پر روک - رہنما

کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی رہنما مکل رائے کی گرفتاری پر آئندہ 25 نومبر تک کے لیے روک لگادی ہے۔ پولیس کو آئندہ سماعت مکمل ہونے تک ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کی گرفتاری پر 25 نومبر تک روک

By

Published : Nov 5, 2019, 5:04 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے رہنما کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے کہاکہ سماعت بالکل ہی درست سمت میں گامزن ہے ۔

بی جے پی کے رہنما کی گرفتاری پر 25 نومبر تک روک

انہوں نے کہاکہ بی جے پی رہنما مکل رائے کے خلاف سماعت جاری ہے۔ سماعت مکمل ہونے تک ان کی گرفتاری نہیں ہو سکتی ہے۔

عدالت نے پولیس کوہدایت دی ہے کہ سماعت مکمل ہونے تک مکل رائے کے خلاف کارروائی نہ کرے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت ایک ایسے وقت میں آ ئی ہے جب آئندہ 25 نومبر کو ریاست کے تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔

مکل رائے ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کی الیکشن کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ ضمنی انتخابات میں ان کی ذمہ داریوں میں اضا فہ ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنمامکل رائے کے خلاف جبراًوصولی کا مقدمہ دائر ہے۔ کولکاتا پولیس نے اس کیس میں مکل رائے کے قریبی بابن گھوش کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details