اردو

urdu

ETV Bharat / state

ششی تھرور کی گرفتاری پر روک

کلکتہ ہائی کورٹ نے بنکشال کورٹ کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ کو خارج کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما ششی تھرور کی گرفتاری پرروک لگانے کا حکم دیا۔

By

Published : Aug 22, 2019, 9:28 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:20 PM IST

ششی تھرور کی گرفتاری پر روک

مغربی بنگال کی کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر موینتی نے بنکشال کورٹ کے فیصلے کے خلاف عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس کے رہنما ششی تھرور کی گرفتاری کا وارنٹ خارج کیا جا رہا ہے۔ ان کی گرفتاری نہیں ہو سکتی ہے۔'

جسٹس راج شیکھرموہنتی کے مطابق بنکشال کورٹ کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا، اس پر کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے۔ کانگریس کے رہنما کواگلی سماعت تک گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ششی تھرور کے وکیل ردھی راج گھوشال کا کہنا ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھرموہنتی نے عرضی پر آئندہ چھ ہفتوں تک عرضی پر سماعت پر روک لگانے کا حکم دیا ہے۔ ہمیں عدالت پرپورا بھروسہ تھا اورفیصلے سے ہم خوش ہیں۔

اس کے علاوہ جسٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک کیس کی مکمل جانچ نہیں ہوگی، اس وقت تک نچلی عدالت ششی تھرور کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری نہیں کرسکتی ہے۔ اگلے چھ ہفتوں تک اس مقدمے پرسماعت بھی نہیں کی جائے گی۔

وکیل گھوشال نے مزید کہا کہ میرے موکل کے خلاف کئی مقدمات دائر کیے گیے ہیں جن میں سب سے اہم ملکی وقارکومجروح کرنا ہے۔ اس کے خلاف ہم نے کلکتہ ہائی کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی جلسے کے دوران بیان بازی پرمقدمہ دائر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم نے کیس کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے گزشتہ سال 18 جولائی 2018 کو ایک انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں دوبارہ آ تی ہے تو بھارت ہندو پاکستان بن جائے گا۔

بنگال کے وکیل سمت چودھری نے ششی تھرور کے اسی بیان کو موضوع بنا کر بنکشال کورٹ میں ملک کے وقار مجروح کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ بنکشال کورٹ عرضی پر سمات کرتے ہوئے 13 اگست کوششی تھرور کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details