کولکاتا:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل ابھیشیک بنرجی کے کیس میں کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی عدالت سے اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی سے متعلق تمام کیسز کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو تقرری بدعنوانی کیس کو دوسرے جج کی بنچ کو بھیجنے کی ہدایت دی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کہا کہ وہ اس کے لئے آج آدھی رات تک ہائی کورٹ میں اپنے چیمبر میں انتظار کریں گے۔ جج نے سپریم کورٹ کے سیکرٹری جنرل کو وہ تمام دستاویزات اور رپورٹس بھیجنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
سپریم کورٹ نے ایک پرائیوٹ نیوز چینل کو انٹرویو دینے کی وجہ سے بھرتی بدعنوانی سے متعلق کیسز کو جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی بنچ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔