کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ نے پنچایت انتخابات 2023 کے عمل میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے۔عدالت نے کہاکہ فی الحال اس معاملے میں مداخلت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرکاش سریواستو کی ڈویژن بنچ نے آج یہ حکم دیا۔ اس کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن کے لیے پنچایتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔
اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شوبھندو دھیکاری نے پنچایتی انتخابات میں صرف او بی سی کیلئے سیٹ ریزرو کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا۔ تاہم عدالت نے شکایت قبول کرلی۔ چیف جسٹس کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ ریاست کا صرف او بی سی برادری کو شمار کرنے کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حساب کتاب کے لئے الگ اصول نہیں ہو سکتے۔