مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ نے پرتشدد احتجاج سے نمٹنے کے لیے انتظامات سے متعلق حکومت سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے لااینڈ آرڈر پر تفصیلی رپورٹ طلب کی سرجیت رائے چودھری نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے عدالت سے کہا ہے کہ مرکزی قانون کے خلاف ریاست کی سربراہ مخالفت کس طرح کرسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے دریافت کیا کہ وزارت ریلوے اور ٹرانسپورٹ محکمہ کے ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کون کرے گا؟ اس کے علاوہ چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ تمام اضلاع انتظامیہ کو براہ راست ہدایت دیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے بدھ کے دن ریاستی حکومت کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے ریاست کے مختلف علاقوں میں احتجاج ہورہے ہیں۔اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ٹرین سروس بھی متاثر ہوا ہے۔