اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ گرلز کالج میں یوم لائبریرین کا انعقاد

کتابیں انسان کی سب سے اچھے دوستوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ کتابوں کی اہمیت کسی زمانے میں بھی کم نہیں ہوئیں ہیں۔ گرچہ موجودہ جدید دور میں اس کی شکل صورت بدل گئی ہے اور ای بک کو متعارف کرایا گیا ہے۔ لیکن مطالعہ کے شوقین افراد کے نزدیک روایتی کتاب آج بھی ان کی پہلی پسند ہیں۔ کلکتہ گرلس کالج میں قومی یوم لائبریرین پر کتابوں کے تحفظ اور ان کے رکھ رکھاؤ پر کس طرح لائبریرین اہم رول ادا کرتے ہیں۔

By

Published : Aug 20, 2019, 10:39 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:10 PM IST

کلکتہ گرلس کالج میں یوم لائبریرین کا انعقاد


کولکاتا شہر کے معروف کلکتہ گرلس کالج میں قومی یوم لائبریرین کا انعقاد کیا گیا۔اس میں یوم لائبریرین کے انعقاد کا مقصد کیا ہے۔ اس پر روشنی ڈالی گئی اور طلباء کو لائبریری کی اہمیت و افادیت سے روشناس کرایا گیا۔ گرچہ آخ کے جدید دور میں روایتی کتابوں کے مقابلے میں ای بک کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

لیکن روایتی کتابوں کی اہمیت میں کسی طرح کی کمی بھی نہیں آئی ہے۔ کلکتہ گرلس کالج میں اس موضوع پر مزاکرے کے دوران لائبریری میں کس طرح کتابوں سے مستفید کیا جا سکتا ہے۔ اس سے مقررین نے طلباء کو آگاہ کیا ساتھ ہی لائبریری میں بیٹھ کر مطالعہ کرنے کے فائدے ہیں اس پر روشنی ڈالی گئی۔

کلکتہ گرلس کالج میں یوم لائبریرین کا انعقاد

اس موقع پر کالج کج پرنسپل ستیہ اپادھیائے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گرچہ آج کے اس جدید دور میں ہم اپنی جیب میں ایک پوری دنیا لیکر گھومتے ہیں۔اس میں جدید طرز کی کتاب بھی شامل ہے جس کو ای بک کہتے ہیں لیکن جو مزہ روایتی کتابوں میں ہے۔ وہ ای بک میں نہیں ہے ۔

ہم جب کاغز کے صفحے الٹتے ہیں تو اس کے ساتھ ہمارے ذہن میں بھی ایک تصوراتی دنیا موجود ہوتی ہے ۔ اس کو ہم محسوس کرتے لیکن یہ بات ای بک پر مطالعہ کرتے وقت محسوس نہیں ہوتی ہے ۔ دوسری بات لائبریری میں بیٹھ کر پڑھنے کا جو لطف ہے ۔ وہ بھی میسر نہیں ہو سکتا ہے.

کالج میں شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر نعیم انیس نے بتایا کہ دنیا نے بہت ترقی کر لی ہے ۔ تعلیم کے میدان میں بھی بڑے پر انقلاب آیا ہے۔ کتابیں بھی نئی طرز کی دستیاب ہیں جو ہمارے اسمارٹ فون میں موجود ہوتی ہیں لیکن روایتی کتابوں کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ہے ای بک آسانی پیدا کرنے کی وجہ ہو سکتی ہے لیکن روایتی کتابوں کا متبادل نہیں ہو سکتی ہیں۔


Last Updated : Sep 27, 2019, 5:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details