کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ کے پریمئیر ڈویژن کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور ڈائمنڈ ہاربر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
چمپئن شپ کی دوڑ میں واجح برتری حاصل کرنے کے ارادے سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور شروعات سے ہی ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ اور دائنمڈ ہاربر ایف سی کی ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہیں مگر کسی بھی جانب سے کوئی گول نہیں ہوسکا۔پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0۔0 رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔ دونوں جانب سے پے در پے حملے کئے گئے۔ کھیل کے 60 ویں منٹ پر انگسانا نے گول کرکے اپنی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔
ایک صفر کے خسارے کے باوجود ڈائنمڈ ہاربر ایف سی نے میچ میں واپس آنے کی جدوجہد جاری رکھی اور حریف ٹیم پر جوابی حملہ کیا مگر محمڈن کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Congratulates Indian Athletes ممتا نے ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل کے انجوری ٹائم میں ڈیوڈ نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ناقابل تسخیر برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ محمڈن اسپورٹنگ نے ڈائنمڈ ہاربر ایف سی کو 0۔2 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ خطاب کی دوڑ میں اپنی برتری کو مضبوط کر لی ہے۔