مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کریم پور، کالیاگنج اور کھڑگپور اسمبلی کے لیے ضمنی انتخابات کی تیاریاں زوروں پرجاری ہیں۔
بی جے پی کے امیدوار کے بڑے دعویٰ کریم پور اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے امیدوارجے پرکاش مجمدار نے پرچہ داخل کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تینوں اسمبلی حلقوں ہونےو الےضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کامیاب طے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری جیت یقینی ہے ۔ ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے۔ہماری پارٹی کے سامنے حریف سیاسی جماعتیوں کو وائٹ واپس ہو سکتا ہے ۔
بی جے پی کے امیدوار کے مطابق ریاست میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی حالت بہت خراب ہے ۔ مغر بی بنگال کے لوگوں نے حکمراں جماعت کو بالکل طور پر نظر انداز کردیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت کے کسی بھی امیدوار کو ضمنی انتخابات میں کامیابی نپیں ملے گی۔لوگوں نے انہیںووٹ نہیں دیں گے ۔
جے پرکاش مجمدار کے مطابق گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا جس کی مدد سے ہمیں 18 سیٹیں ملیں۔ اس مرتبہ بھی لوگ ہمیں ہی ووٹ دیں گے ۔ اس میں ذرا بھی شک نہیں ہے ۔
بی جے پی کے امیدوار نے مزیدکہاکہ بی جے پی کے پاس متعدد ترقیاتی منصوبے ہیں۔ ان منصوبوں کی بد ولت ترقی کی راہ ہموار کرسکتے ہیں لیکن حکمراں جما عت کے پاس ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔