اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہگلی: بس حادثے میں درجنوں زخمی - تالاب میں گری

ضلع ہگلی میں ایک مسافر بردار بس کے تالاب میں گرجانے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

ہگلی ضلع میں بس حادثہ میں درجنوں زخمی

By

Published : Aug 16, 2019, 10:12 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:50 AM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں ایک بس کے بے قابو ہوکر سڑک کنارے تالاب میں گر جانے سے بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 30لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ہگلی ضلع میں بس حادثہ میں درجنوں زخمی

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں زخمی تمام 30مسافروں کو آرام باغ کے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے جن میں زیادہ تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ بیشتر مسافر دہی بائرا سے آرام باغ کی طرف جارہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے مقامی باشندوں کی مدد سے بس مییں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نزدیکی ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سڑکوں پر گڈے ہونے کی وجہ سے بس بے ہوکر تالا ب میں گر گئی۔ اس بس میں 40سے 45لوگ سوار تھے۔

لوگوں نے بتایا کہ سڑک پر گڈے ہونے کی وجہ سے کچھ ہفتوں سے یہاں بس سروس بند تھی اور جس دن بس سروس شروع کی گئی، اسی دن یہ حادثہ ہوگیا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details