سی بی آئی نے بھارت ۔ بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر جانوروں کی اسمگلنگ کے معاملے میں 185 دنوں کے اندر سی بی آئی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ چارج شیٹ میں بی ایس ایف کے کمانڈنٹ آفیسر ستیش کمار سمیت سات لوگوں کے نام بھی شامل ہے.
ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر جانوروں کی اسمگلنگ کے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے 185 دنوں میں چارج شیٹ پیش کی۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے 2020 میں مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ سمیت دیگر سرحدی اضلاع میں جانوروں کی اسمگلنگ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
سی بی آئی کی ٹیم سب سے پہلے انعام الحق نام کے ایک شخص کو جانوروں کی اسمگلنگ کے معاملے میں دہلی سے گرفتار کر کے کولکاتا لائی۔ انعام الحق سے پوچھ گچھ کے دوران بی ایس ایف کے 36 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ آفیسر ستیش کمار کا نام سامنے آیا.
سی بی آئی نے انعام الحق اور بی ایس ایف کے کمانڈنٹ آفیسر ستیش کمار سے پوچھ گچھ کے بعد اس معاملے کی تفتیش میں مزید تیزی لائی.
یہ بھی پڑھیے
دھنی پور مسجد کی زمین پر مالکانہ حق کی عرضی خارج
بھارت ۔ بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد سے متصل اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مالدہ، مرشدآباد، جنوبی دیناج پور، جنوبی دیناج پور اور ندیا میں سی بی آئی کی خصوصی چھاپہ ماری کارروائی جاری ہے۔