اردو

urdu

ETV Bharat / state

آتشزدگی میں 19 گھر خاکستر

ملک بھر میں لوگ جہاں ایک طرف لاک ڈاؤن سے پریشانی میں مبتلا ہیں وہیں کچھ جگہوں پر آگ لگنے سے کئی خاندان کے گھر تباہ ہو گئے.

آتشزدگی میں 19 گھر خاکستر
آتشزدگی میں 19 گھر خاکستر

By

Published : Apr 2, 2020, 1:28 PM IST

ریاست بہار کے ارریہ ضلع کے جوکی ہاٹ تھانہ حلقہ واقع گیرکی مسوریہ پنچایت کے تحت فرساڈانگی گاؤں وارڈ نمبر 3 میں دیر شب تقریباً 10 بجے اچانک آگ لگنے سے 19 گھر خاک ہو گئے۔

آتشزدگی میں 19 گھر خاکستر

آگ کا شعلہ اس قدر تیز تھا کہ اس کی زد میں 19 گھر آ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سب جل کر خاک ہو گیا، مقامی لوگوں کی مدد سے جب آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تو لوگوں نے جوکی ہاٹ تھانہ کو اطلاع دی۔

جوکی ہاٹ تھانہ آگ بجھانے میں جب بے بس ہو گئے تو پلاسی تھانہ کے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بلایا گیا تب جا کر آگ پر قابو پایا جا سکا.

آگ لگنے سے کسی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ گھروں میں رکھے سارا سامان جل کر خاک ہو گیا جس میں کپڑا، گاڑی، سائیکل، گیہوں، چاول، راشن کارڈ اور کئی دستاویز شامل ہیں۔

آگ لگنے کی خبر پر مقامی ایم ایل اے شاہنواز عالم جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا، انہوں نے متاثرین کے درمیان راحت کا سامان اور نقد روپے بھی تقسیم کئے.

اس واقعہ سے ایک سال قبل بھی ان لوگوں کے گھر جلے تھے، حالانکہ آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے.

وہیں آفیسر اپنی جانچ رپورٹ میں 19 گھر جلنے کی تصدیق کی ہے، جن لوگوں کے گھر جلے ہیں ان میں محمد عالم، مبین، تسلیم، محمد لقمان، بہار الدین، عبدالرحمن، محمد حسیب، محمد مظفر، قربان علی، نبی حسن، ربانی، نور حسن، بیوہ سبیلہ، جہاں آرا، محمد امتیاز، محمد ہلال وغیرہ کے نام شامل ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details