کولکاتا کا تاریخی ادبی و ثقافتی ادارہ دی مسلم انسٹی گذشتہ سو برسوں سے زائد عرصے سے ادب و ثقافتی خدمات انجام دے رہا ہے۔اکثر اوقات اس ادارے کے تحت کئی ادبی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔سیمینار سمپوزیم اور ادب بحثوں کے علاوہ کھیل کود کا نھی انعقاد ہوتا رہا ہے۔ادارہ اپنی ماتحت میں ادبی کتابیں بھی شائع کرتا ہے۔Book Release On Travelogue In Urdu Literature In Kolkata
یہاں ہونے والے سیمینار میں پڑھے جانے والے مقالے کتابی شکل میں منظر عام پر تواتر سے آتے رہتے ہیں۔چند ماہ قبل مسلم انسٹی ٹیوٹ اور مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی تعاون سے ہونے والے سیمینار 21 ویں صدی میں اردو سفرنامے اور رپورتاژ کے موضوع پر پڑھے گئے مقالے کتابی شکل میں منظر عام پر آ چکا ہے۔اس کا اجراء مسلم انسٹی میں مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی سیکریٹری نزہت زینب اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں اجرا کیا گیا۔