اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sara Ali Khan In Kolkata سارا علی خان اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لئے کولکاتا میں - فلم ذرا ہٹکے ذرا بچ کے

کولکاتا میں اپنی نئی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچ کے کی تشہیر کے دوران اداکارہ سارا علی خان نے میڈیا کو اپنی فیملی قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں سے میڈیا کی جس طرح سے حمایت ملی ہے اس کے لئے شکریہ۔

سارا علی خان اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لئے کولکاتا میں
سارا علی خان اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لئے کولکاتا میں

By

Published : May 26, 2023, 5:15 PM IST

سارا علی خان اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لئے کولکاتا میں

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں اپنی نئی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچ کے تشہیری کے لئے آئی بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے اسٹریٹ فوڈ کا جم کرلطف اٹھایا۔انہوں نے کولکاتا کی سڑکوں پر فوچکا کھا کر لطف اندوز ہوئی۔

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے کہاکہ وہ اپنی نئی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچ کے کی تشہیر کے لئے کولکاتا آئی ہیں۔شہر کولکاتا ان کے لئے نیا نہیں ہے۔اس شہر سے ان کے خاندان والوں کی یادیں جوڑی ہوئیں ہیں۔

ساراہ علی خان نے کہاکہ ان کی دادی شرمیلا ٹائیگور کے بارے میں کون نہیں جانتا ہے۔ان کی وجہ سے ہماری پہچان ہے۔آج ان کے شہر میں قدم رکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔کولکاتا میں ذائقہ دار کھانے کا کوئی جواب نہیں ہے۔فوچکا تو لاجواب ہے۔

انہوں نے اپنی نئی فلم کے بارے میں کہاکہ ذرا ہٹکے ذرا بچ کے ایک فیملی ڈرامہ ہے۔فیملی کے ساتھ فلم کو دیکھا جا سکتا ہے۔لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ سینما گھروں میں جائیں اور میری آنے والی فلم دیکھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جس طرح میری نئی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچ کےفیملی ڈرامہ ہے ٹھیک اسی طرح ناظرین اور میڈیا بھی ہمارا خاندان ہے۔گزشتہ تین برسوں سے میڈیا کی جس طرح سے حمایت ملی ہے اس کے لئے شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:SK's Bodyguards Pushes Vicky: سلمان خان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا، وائرل ویڈیو پر وکی کے مداحوں کا ردعمل

بالی ووڈ اداکارہ نے کہاکہ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں بھی میڈیا اور ناظرین کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ان کی حمایت کی بنیاد پر ہمیں کامیابی ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details