اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blood Donation Camp گارولیا ٹاؤن میں خون کا عطیہ کیمپ

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں پاسداران ملت کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ اور طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔Blood Donation Camp

Blood Donation Camp
Blood Donation Camp

By

Published : Aug 29, 2022, 1:19 PM IST

شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کےشمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں پاسداران ملت کی جانب سے خون عطیہ کیمپ اور مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Blood Donation Camp At Garulia Town گارولیا میونسپلٹی کے چئیرمین رامن داس سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور سماجی کارکنان جبکہ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں خون عطیہ کیمپ اور مفت طبی جانچ کیمپ میں شرکت کی ۔

Blood Donation Camp

اس موقع پر پاسداران ملت کے سربراہ اور وارڈ نمبر 9 کے آزاد کاؤنسلر مقصود حسن نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ خون عطیہ کیمپ کا مقصد سماج کو مثبت پیغام دینا ہے۔ خون عطیہ کیمپ کے انعقاد کا مطلب ہی خدمت خلق ہے۔ اس سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کیمپ کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی جانچ اور طبی مفت کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہید بھگت سنگھ کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammadan Sporting Storm Into Knock Out Round محمڈن اسپورٹنگ ڈورنڈ کپ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں

گارولیا جامع مسجد کے خطیب و امام قاری مولانا ارشد قمر قاسمی نے کہا کہ اس طرح کا پروگرام ضروری ہے۔ اس سے سماج کو مثبت پیغام جاتا ہے۔ خون کا رنگ لال ہوتا ہے لیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details