اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی ورکر کی موت کی جانچ سی آئی ڈی کے سپرد کرنے کی ہدایت - بی جے پی رہنما مکل رائے

سلی گوڑی میں احتجاجی مظاہرے کے درمیان پولیس کے ساتھ جھڑپ میں بی جے پی ورکر کی ’شاٹ گن ‘سے گولی لگنے سے موت کے بعد مغربی بنگال پولیس نے کہا کہ پولیس یہ گولی کا استعمال نہیں کرتی ہے ۔اس معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کو دی گئی ہے ۔

bjp worker killed by shotgun firing probe handed to cid bengal police
بی جے پی ورکر کی موت کی جانچ کا حکم سی آئی ڈی کے سپرد کرنے کی ہدایت

By

Published : Dec 8, 2020, 10:15 PM IST

مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں گزشتہ دنوں پولیس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ میں بی جے پی ورکر الاپن رائے کی موت کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے ۔پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق موت شاٹ گن کی چوٹوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مغربی بنگال پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پولیس شاٹ گن کا استعمال نہیں کرتی ہے۔ ظاہر ہے کہ سلی گوڑی میں کل کے احتجاج کے دوران ، مسلح افراد کو لایا گیا تھا اور انہوں نے آتشیں اسلحہ سے فائر کیا تھا۔

بنگال پولیس نے کہا کہ احتجاج کے درمیان قریب میں کھڑے کسی نامعلوم مسلح شخص نے گولی مارکر ہلاک کردیا ہوگا ۔یہ غیر معمولی بات ہے کہ احتجاج کے دوران مسلح افراد کا آنا اور فائرنگ کرنا ۔

پولیس نے کہا کہ یہ سب تشدد کے لیے کیا گیا تھا ۔اس لیے اس پورے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کےسپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تمام حقائق کو سامنے اور گھنائونے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

دوسری جانب نے گورنر نے اس معاملے میں اعلی پولس افسران سے رپورٹ طلب کی ہے ۔

بی جے پی رہنما مکل رائے نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔بی جے پی نے عدالت سے رجوع کیا ہے ۔عدالت نے ہلاک ہونے والے کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تین ڈاکٹروں کی موجودگی میں دوبارہ پوسٹ مارٹم ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details