کولکاتا:مغربی بنگال بی جے پی کے ناراض گروپ نے ریاستی تنظیم میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔یہاں تک کہ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار اور امیتابھ چکرورتی کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ فائیو اسٹار ہوٹل میں پارٹی قائدین کی میٹنگ پر بھی سوال کھڑا کیا جارہا ہے۔
آج کے احتجاج کے بارے میں پوچھے جانے پرسابق ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سب کی بات نہیں سنی جا رہی ہے، جو پارٹی کے انچارج ہیں انہیں سب سے بات کرنی چاہیے، سب کی سننی چاہیے۔بارسات ضلع صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو بی جے پی کے سالٹ لیک آفس میں ہنگامہ کیا گیا تھا ۔پارٹی دفتر میں داخل ہونے کےلئے گیٹ بھی توڑ دیا گیا تھا ۔ بی جے پی میں گروپ بندی کی وجہ سے پارٹی اعلیٰ قیادت فکر مند ہے۔