بی جے پی کی طلبہ تنظیم اکھل بھا رتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنان نے داخلے کے دوران ترنمول کانگریس کی طلبہ تنظیم ترنمول چھاتر پرشیدکے حامیوں کے کٹ منی لینے کے خلاف کالج انتظامیہ کو عرضداشت پیش کی۔
راناگھاٹ کالج میں بی جے پی طلبہ تنظیم کی غنڈہ گردی - اکھل بھارتیہ ودیارتھی
بی جے پی کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے ضلع ندیا کے رانا گھاٹ کالج میں عرضداشت پیش کرنے کے دوران کالک کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی جس سے افراتفری مچ گئی ۔
راناگھاٹ کالج میں بی جے پی کی طلبہ تنظیم کی غنڈہ گردی
اس دوران انہوں نے کالج احاطے میں توڑ پھوڑ کی اور داخلے کے عمل کو روکنے کی کوشش کی۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی طلبہ تنظمیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں متعدد نوجوان زخمی ہوگیے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کوقابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔اکھل بھارتیہ ودیارتھی پرشید کے کارکنان نے پولیس پرپتھراؤ کیا جس کے سبب چند پولیس اہلکار زخمی ہو گیے۔