مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ممتا بنرجی کی قیادت میں اسمبلی انتخابات میں جیت درج کر کے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
کانگریس اور لفٹ فرنٹ اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی و مظاہرے کی بدولت مغربی بنگال میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے کمر کس چکی ہیں۔
دوسری جانب امت شاہ، پارٹی کے صدر جے پی نڈا، کیلاش وجے ورگھیہ سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں کی مدد سے بی جے پی مغربی بنگال پر حکومت کرنے کا خواب دیکھنے لگی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لیے اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات ڈراونا خواب ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اسمبلی انتخابات میں کلین سویپ کا بھی ڈر ستانے لگا ہے۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر نظر ڈالیں تو پتہ چل جائے گا کہ ترنمول کانگریس کا جانا تقریباً طے ہے اب بس وقت کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی تنہا اپنی پارٹی ترنمول کانگریس کو بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں لیکن ان سے کچھ ہونے والا نہیں ہے
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ و بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ بنگال کے دورے پر آنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کو لے کر تیاری شروع کر دی گئی ہے۔