مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ایک بار پھر شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر بیان بازی کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے.
پہلے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا شمالی بنگال میں پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو کسی بھی قیمت پر نافذ کیا جائے گا.
اس کے بعد مغربی بنگال کے دورے پر آنے والے وزیر داخلہ امت شاہ نے بی جے پی کے اعلی رہنماوں اور کارکنان کو شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں تحریک چلانے کی ہدایت دی تھی
اب بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کو مغربی بنگال میں کسی بھی قیمت پر نافذ کیا جائے گا.
شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے. ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت تو کبھی نہیں.
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بنگلہ دیشیوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے.
ممتابنرجی کی حکومت غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش سے بنگال میں دراندازی کو روکنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے.
لیکن جہاں شہریت ترمیمی ایکٹ اور کسان بل جسے عوام دوست قانون کی بات ہوتی تو مخالفت شروع کر دیتی ہیں.