کولکاتا: شبھندو ادھیکاری نے لکھا کہ کہ وزیر اعظم اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے تحفظ میں ہیں۔ فطری طور پر وہ ملک کے سربراہ ہے۔ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ مگر ابھیشیک بنرجی کے لیے 2245 پولیس اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔ پوری دنیا کے سربراہان مملکت اور وی وی آئی پیز کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات بھی ابھیشیک کے حفاظتی بیڑے سے بڑے نہیں ہوتے ہیں۔
شوبھندو ادھیکاری نے لکھا کہ ایک طرف ریاست میں امن وامان کی صورت حال خرب ہے ۔گذشتہ ایک مہینے کے دوران ریاست کے مختلف علاقے میں دھماکہ ہوئے ہیں اور کم سے کم ایک درجن بچے اور خواتین کی ہلاکت ہوئی ہیں۔ خواتین کے خلاف ایک کے بعد ایک جرائم ہو رہے ہیں۔ ایسے میں جنوبی بنگال میں پولیس اسٹیشن عملی طور پر خالی ہیں۔ پولیس سڑک پر پہرہ دے رہی ہے کیونکہ کوئی سیاسی مہم پر نکلا ہوا ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ کو عام آدمی کی بالکل فکر نہیں ہے۔ اب ان کے سر میں صرف ایک شخص ہے۔ ریاست کے عوام اب بے بس ہیں۔ وہ کچھ برا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔