اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی پریانکا ٹبریوال ممتا کے خلاف بھوانی پور سے امیدوار - ریاستی بی جے پی میں کئی اہم ذمہ داری

بی جے پی نے آئندہ 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ ممتا بنرجی کے خلاف بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے پریانکا ٹبریوال کو بی جے پی نے امیدوار بنایا ہے۔

bjp priyanka tibrewal will fight against mamta in bhawanipur
بی جے پی کی پریانکا ٹبریوال ممتا کے خلاف بھوانی پور سے امیدوار

By

Published : Sep 10, 2021, 4:49 PM IST

بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی نے ممتا بنرجی کے خلاف پریانکا ٹبریوال کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پریانکا ٹبریوال پیشے سے وکیل ہیں اور الیکشن کے بعد ہونے والے تشدد معاملہ بھی بی جے پی کی طرف سے وہی دیکھ رہی ہیں اور ریاستی بی جے پی میں کئی اہم ذمہ داری ان کے پاس ہے۔ گذشتہ اسمبلی الیکشن میں انٹالی حلقہ سے بی جے پی کی امیدوار بھی تھیں۔

پریانکا ٹبریوال الیکشن کے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات میں بی جے پی کی طرف سے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں پیروی بھی کر رہی ہیں۔ وہ بحیثیت وکیل کافی مقبول ہیں۔

اس سے قبل سنہ 2021 اسمبلی انتخاب میں انہوں نے انٹالی سے قسمت آزمائی تھی لیکن ترنمول کانگریس کے سورنو کمل ساہا سے ہار گئیں تھی۔ بی جے پی کی طرف سے ٹی وی چینلوں کے مباحثے میں نظر آتی رہی ہیں۔ پریانکا ٹبریوال پارٹی میں ایک سرگرم رہنما کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details