مغربی بنگال کے کابینی وزیر جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
جاوید احمد خان نے کہا کہ ممتا بنرجی کے ہاتھوں شکست کے بعد بی جے پی رہنما بوکھلاہٹ کے شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ملی ذلت آمیز شکست کے بعد بی جے پی اب سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کو ہدف بنانے کی سازش میں مصروف ہے، لیکن سیاسی انتقام کے کھیل میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے تین سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور رکن اسمبلی مدن مترا کو سیاسی انتقام کے تحت ہدف بنایا گیا ہے۔