اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilip Ghosh Accuse Police to Interupt Campaigning: دلیپ گھوش کا پولیس پر انتخابی مہم میں شرکت سے روکنے کا الزام - بی جے پی کا پولیس پر جانب داری کا الزام

بردوان ضلع کے کلٹی کے رام نگر علاقے میں پولیس نے Dilip Ghosh Accuse Police to Interupt Campaigning بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش کو کورونا گائیڈ کی خلاف ورزی کرنے پر انتخابی مہم میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

پولیس پر بی جے پی رہنمام کو انتخابی مہم میں شرکت کرنے سے روکنے کا الزام

By

Published : Jan 11, 2022, 7:46 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میونسپلکارپوریشن انتخابات 2022 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آسنسول میونسپل کارپوریشن پر قبضہ جمانے کے لیے انتخابی میدان میں برتری کی جنگ جاری ہے۔

اسی درمیان بردوان ضلع کے کلٹی کے رام نگر علاقے میں پولیس نے Dilip Ghosh Accuse Police to Interupt Campaigning بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش کو کورونا گائیڈ کی خلاف ورزی کرنے پر انتخابی مہم میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 26 میں بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش اپنے امیدوار کی حمایت میں تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے پہنچے تھے۔

پولیس پر بی جے پی رہنمام کو انتخابی مہم میں شرکت کرنے سے روکنے کا الزام
کلٹی کے رام نگر میں پولیس نے دلیپ گھوش پر کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں انتخابی مہم سے روک دیا۔بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کے درمیان حجت و تکرار ہوئی۔ بی جے پی کے حامیوں نے نعرہ بازی شروع کر دی۔بی جے پی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ' ہمارے ساتھ دو رکن اسمبلی، ایک امیدوار اور پولنگ ایجنٹ کل ملا کر پانچ لوگ تھے۔ پانچ لوگوں کے ساتھ انتخابی مہم چلانا کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہے تو گائیڈ لائن بدل دینا چاہیے۔'



انہوں نے کہاکہ' آسنسول میونسپل کارپوریشن بی جے پی کا مضبوط گڑھ ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اس سے خوفزدہ ہے۔ اسی بنیاد پر پولیس کی مدد سے اپوزیشن کو دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


دوسری پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے کے رہنما کے ساتھ پچاس سے زائد لوگ تھے. کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر انہیں وارننگ دی گئی ہے. پولیس پر لگائے گئے تمام الزام بے بنیاد ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details