اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رکن پارلیمان کا ترنمول کانگریس پر بدعنوانی کا الزام - مغربی بنگال نیوز

رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ایک دن آئے گا، جب ترنمول کا نگریس میں پھوپھی اور بھتیجے کے علاوہ کوئی نہیں رہے گا۔

bjp MP locket chatterjee
رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی

By

Published : Nov 28, 2020, 5:13 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے پر سخت تنقید کی۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اندرونی انتشار کوئی نئی بات نہیں ہے، یہ برسوں سے جاری ہے۔

لاکٹ چٹرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں کوئی بھروسہ مند سیاسی جماعت نہیں ہونے کے سبب ترنمول کانگریس کے ناراض رہنما کہیں جا نہیں پا رہے تھے، سی پی آئی ایم عوام مخالف سیاسی جماعت بن گئی ہے جبکہ کانگریس پہلے ہی وینٹی لیٹر پر ہے لیکن ترنمول کانگریس کے ناراض رہنماؤں کے پاس بی جے پی کے طور بھروسہ مند متبادل موجود ہے۔

رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ایک دن آئے گا، جب ترنمول کانگریس میں پھوپھی اور بھتیجے کے علاوہ کوئی نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ایماندر رہنما ایک ایک کرکے بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔ حکمراں جماعت کے ناراض رہنماؤں کو کھل کر کام کرنے نہیں دیا جا رہا تھا، اسی لئے ان کا ترنمول کانگریس دم گھٹنے لگا تھا۔

بی جے پی کی رکن پارلیمانی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے دور اقتدار میں کوئلہ چوری، بالی (بالو، چوری، سرحد پر جانوروں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام ایک غیر قانونی کاروبار میں ایک شخص کا نام سامنے آیا ہے لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال کے 30 مختلف مقامات پرسی بی آئی کے چھاپے

بی جے پی کی رہنما کا کہنا ہے کہ دراصل سچائی یہ ہے کہ ممتابنرجی کے ہاتھوں میں اب پارٹی کی باگ ڈور نہیں ہے۔ اس لئے ایماندار رہنما پارٹی چھوڑ کر جانے میں بہتری سمجھ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details