اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP MP Dilip Ghosh میئر فرہاد حکیم ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام - ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف بیان بازی میں ماہر ہیں ڈینگی پرقابو پانے میں نہیں۔ BJP MP Dilip Ghosh

میئر فرہاد حکیم ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام
میئر فرہاد حکیم ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام

By

Published : Nov 4, 2022, 4:36 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت چار اضلاع میں ڈینگی کے قہر جاری ہے۔محکمہ صحت اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔BJP MP Dilip Ghosh Slam KMC Mayor Firhad Hakim Over Dengue Situation In Kolkata

میئر فرہاد حکیم ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہاکہ مغربی بنگال میں ڈینگی کی وجہ سے صورتحال سنگین ہے۔محکمہ صحت کے دباو کے سبب اس سلسلے میں رپورٹ سامنے نہیں آ رہی ہے۔مغربی بنگال میں تقریبا چالیس ہزار لوگ ڈینگی سے متاثر ہیں ۔

رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہاکہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف بیان بازی میں ماہر ہیں ڈینگی پرقابو پانے میں نہیں۔ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئربھی ہیں۔ انہیں یہ بات یاد نہیں رہتی ہے۔ اس لئے وہ اپنے کاموں پر توجہ دینے کے بجائے بیان بازی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرنے کے بجائے ڈینگی کے قہر پر قابو پانے کی کوشش کرے ،حکومت کے خلاف احتجاج کرنا ہمارا کام ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔اب تو ایسا لگ رہا ہے کہ مغربی بنگال میں احتجاج کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ایسا کیا بھی جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dengue Cases in West Bengal مغربی بنگال میں ڈینگی بے قابو، سات دنوں میں 5396 کیسز کی تصدیق

غورطلب ہے کہ مغربی بنگال محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی 24 پرگنہ میں اس ہفتے 1166 لوگ ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 9993 ہے۔ مرشدآباد میں اس ہفتے متاثرہ افراد کی تعداد 864 ہے۔ اب تک 5073 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد کولکاتا ہے۔ اس ہفتے متاثرہ افراد کی تعداد 681 ہے۔ اب تک 5428 افراد متاثر ہوئے ہیں۔BJP MP Dilip Ghosh Slam KMC Mayor Firhad Hakim Over Dengue Situation In Kolkata

ABOUT THE AUTHOR

...view details