اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کے پانچ ارکان پارلیمان بی جے پی میں شامل ہوں گے: بی جے پی رہنما کا دعویٰ

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ بہت جلد ترنمول کانگریس کے پانچ ارکان پارلیمان بی جے پی شامل ہونے والے ہیں۔

BJP MP arjun singh
بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ

By

Published : Nov 21, 2020, 3:26 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پانچ ارکان بھارتیہ جنتا پارٹی میں عنقریب شامل ہونے والے ہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری اور سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے کے نام قابل ذکر ہے۔

ارجن سنگھ کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھکاری اور ترنمول کانگریس کے درمیان جاری تنازع اب اندرونی معاملہ نہیں رہا۔

بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے تمام باغی ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان پارٹی میں شامل ہونے کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچوں ارکان پارلیمان کے بی جے پی میں شامل ہونا صرف وقت کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوگتا رائے صرف بیان بازی کرتے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ وہ پارٹی سے ناراض ہیں۔ اس لئے وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔

ارجن سنگھ کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھکاری کے بارے میں بنگال کے عوام کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: وزیر خوراک کو بی جے پی کے ریاستی صدر کا نوٹس

واضح رہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور باغی وزیر شھبندو ادھکاری کے درمیان مہینوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھکاری بہت جلد کسی نئی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details