اردو

urdu

ETV Bharat / state

نصرت جہاں کے خلاف فتوے پر بی جے پی کی رکن پارلیمان برہم

بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کے خلاف فتوی جاری کرنے پر مغربی بنگال کے رائے گنج سے بی جے پی کی رکن پارلیمان بھڑک اٹھیں۔

By

Published : Jun 29, 2019, 8:01 PM IST

نصرت جہاں کے خلاف فتوے پر بی جے پی کی رکن پارلیمان برہم

رائے گنج سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اوروزیرمملکت دیباشری چودھری نے کہاکہ یہ پاکستان نہیں بلکہ بھارت ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کواپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی پوری آزادی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے کسی کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے مگرکسی بھی خاتون کے خلاف کوئی بلاوجہ بیان بازی کرتاہے تو غصہ آ ہی جاتا ہے۔

رکن پارلیمان نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں شاڑھی پہن کر حلف لے یاپھر مغربی لباس پہنے اس پر کسی کو اعتراض نہیں کرناچا ہیے۔جولوگ اس طرح ک بیان بازی کر تے ہیں ان سے پوچھا جا ئے کہ آ خروہ کیاچاہتے ہیں۔

دیباشری چودھری کے مطابق نصرت جہاں مسلم ہیں۔اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ وہ شاڑی نہ پہنے۔جہاں تک سندھورلگانے کا سوال ہے تو یہ نجی فیصلہ ہے اس پرآپ اعتراض نہیں کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details