اردو

urdu

ETV Bharat / state

بار ایسوسی ایشن کے انتخاب میں بی جے پی کا دبدبہ

کلکتہ ہائی کورٹ کے بار ایسوسی ایشن کے انتخاب میں تمام اہم عہدوں پر بی جے پی حامی پینل نے بڑی جیت درج کی ہے۔ ترنمول کانگریس لیگل سیل کے امیدواروں کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا

بار ایسوسی ایشن کے انتخاب میں بی جے پی کا دبدبہ

By

Published : Jul 23, 2019, 8:22 PM IST


بی جے پی لیگل سیل کے ممبر پارتھا گوش نے کہا کہ بی جے پی حامی پینل نے چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جس میں صدر کے عہدہ کیلئے اشوک کمار اننیا جب کہ اس عہدہ کیلئے ترنمول کانگریس کی طرف سواپنا دتہ امیدوار تھے۔

جب کہ نائب صدر، ایڈیٹر اور اسسٹنٹ سکریٹری کے عہدہ کیلئے بی جے پی کے پینل کے اجے چوپے، دھیرج ترویدیاور ابرنا بنرجی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

جب کہ خزانچی کے عہدہ پر ترنمول کانگریس کے دوارکا ناتھ بندو پادھیائے نے جیت حاصل کی ہے اور اسسٹنٹ سیکریٹری کے عہدہ پر کانگریس ایزو گھوشال نے جیت درج کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ حریف جماعت میں جن لوگوں نے کامیا بی حاصل کی ان میں سے چند ہمارے ساتھی ہیں۔

حریف جماعت بی جے پی لیگل سیل کی جانب سےکامیاب ہونے والے امیدواروں کوترنمول کانگریس لیگل سیل اپنا امیدوار بتا رہی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے ذرائع کے مطابق 6رکنی ایگزیکٹیو کے عہدہ میں بی جے پی کے ممبران کی تعداد 4ہے۔اس سے واض ح ہوگیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن پر اب بی جے پی کا دبدبہ رہے گا۔

ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا ہے روپیہ کے دبدولت یہ جیت حاصل کی گئی ہے۔

کچھ دن قبل عدالت میں کلیان بنرجی جو ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور سینئر وکیل نے الزام عاید کیا تھا کہ بی جے پی بار ایسو سی ایشن کا انتخاب جیتنے کیلئے بڑے پیمانے روپے خرچ کررہی ہے۔

اشوک کمار اننیا سے متعلق بی جے پی دعویٰ کررہی ہے کہ یہ ان کے امیدوار تھے جب کہ ترنمول کانگریس نے کہا کہ وہ آزاد امیدواتھے اوربی جے پی کے امیدوار کی شکست ہوئی ہے۔بی جے پی آزاد امیدوار کو اپنے حق میں کرکے دبدبہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details