اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کے رہنما بھی کٹ منی میں ملوث ہیں'

مغر بی بنگال کی وز یر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر لفظی حملہ کر تے ہوئے کہاکہ کت منی کے نام پر بنگال کے لوگوں کو گمراہ کرنے والی سیاسی جماعت نے بھارت کے لوگوں سے 15 ۔15 لاکھ روپے دہنے کا جو وعدہ کیا ہے پہلے اسے پورا کرے ۔

'بی جے پی کے رہنما بھی کٹ منی میں ملوث ہیں'

By

Published : Jul 22, 2019, 1:47 PM IST

انہوں نے کہا کہ کٹ منی واپس کرنے کے مطا لبہ کرنے والی بی جے پی کوآئینہ میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

آپ ترنمول کانگریس سے کٹ منی واپس کرنے کو کہہ رہے ہیں ۔

2014 میں پہلے کالا دھن کو واپس لانے اور ہرشہری کو 15أ15 لاکھ روپنے دینے کا جو وعہدہ کیا پہلے اسے تو پورا کریں گے۔

مودی نے کہا تھا کہ کالادھن ملک میں واپس لاکر ہر ایک شہری کو 15لاکھ روپے دیا جائے گا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ ملک میں بڑے بڑے عالیشان پارٹی دفتر کی تعمیر کے لیے کہاں سے رو پے آ ر ہے ہیں۔

غریب لوگوں کی موٹی رقم ہضم کرنے والی بی جے پی نوٹ بندی سے حاصل کیے گیے روپے واپس کریں ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی والوں نے اجول یوجنا اور پٹرول پمپ کے ذریعہ بڑے پیمانے کٹ منی حاصل کیے ہیں۔

پہلے اسے واپس کریں، ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کے ذریعہ حاصل کیے گئے کٹ منی کی تفصیل کسی اور نے نہیں بلکہ بی جے پی لیڈروں نے ہی مجھے بھیجا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی ریلی کو ناکام بنانے کیلئے بی جے پی لیڈروں نے ہمارے بسوں کو روک دیا تھا۔

کئی ٹرینوں کو رد کردیا گیا مگر اس کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں لوگ یہاں ریلی میں شرکت کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details