اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال: بی جے پی کی حکومت بنی تو غنڈوں کی خیر نہیں

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شانتین باسو نے کہا کہ 'ہم اقتدار میں آئے تو ریاست میں وکاس دوبے جیسے کئی کیسز رونما ہو سکتے ہیں۔'

bjp leader threaten tmc mla
بنگال: بی جے پی کی حکومت بنی تو غنڈوں کی خیر نہیں

By

Published : Nov 4, 2020, 10:50 AM IST

آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کی اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش تیز ہو گئی ہے۔

ہوڑہ کے بگنان میں بی جے پی کے حامیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی جلوس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار میں آنے کی دیر ہے۔ اس کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو اتر پردیش کے طرز پر ریاست کو چلانے کی کوشش کی جائے گی۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

اترپردیش کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ باگ ڈور سنبھالتے ہی غنڈوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ غنڈوں کی دہشت کچل دی گئی ہے۔

بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد مغربی بنگال میں بھی اتر پردیش کی طرح غنڈوں کے خلاف کارروئی کی جائے گی۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انرھو سین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ گاڑی لے کر بہت گھومتے ہیں ذرا خیال رکھئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں غنڈوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان کے ساتھ بھی وکاس وبے جیسا واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بگنان میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ میں بی جے پی کے رہنما کنگ کر ماجھی کی موت ہو گئی تھی۔

بی جے پی قتل کیس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details