دارالحکومت دہلی میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ ہائی کمان کی میٹنگ کے بعد بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما کے نام کا اعلان کرکے تمام قیاس آرائیوں پر پردہ ڈال دیا۔
بی جے پی کے اعلیٰ ہائی کمان نے ریاستی صدر دلیپ گھوش، قومی نائب صدر مکل رائے پر ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بھگوا جماعت کا حصہ بننے والے شھبندو ادھیکاری کو ترجیح دی ہے۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور امت شاہ نے شھبندو ادھیکاری کو اسمبلی میں حزب اختلاف کا رہنما مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ روز میں اس کا سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما بننے کی دوڑ میں کرشنا نگر شمال سے رکن اسمبلی مکل رائے، مرشدآباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی گوری شنکر گھوش شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی کے 78 ارکان اسمبلی میں سے 50 نے شھبندو ادھیکاری کو حزب اختلاف کے رہنما بنانے کی حمایت کی تھی۔