کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ لفظ جہاد بھارتی نہیں ہے۔ بنگال کے ثقافت میں بھی اس کا کہیں کوئی ذکر نہیں ہے۔ یہ لفظ عرب سے آیا ہے۔ اب ہمارے کلچر او تہذیب میں جو چیز نہیں ہے، اسے استعمال کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی وفد 21 جولائی کو ہونے والے شہید دیوس کو لے کر جہاد لفظ کا استعمال کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ Suvendu Adhikari Slams TMC Over Jihad Against BJP Remark
ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک بی جے پی کے خلاف جہاد شروع کرنے کی بات کرنے والوں کو 2026 نہیں بلکہ 2024 میں ہی سخت آزمائش سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے مطابق مہاراشٹر، گیا، اب جھاڑکھنڈ کی باری ہے۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی باری ہوگی۔ 2024 میں بی ممتابنرجی کی قیادت ریاستی حکومت کا وسرجن کر دیا جائے گا۔ BJP Slams TMC Over Jihad Against BJP Remark