اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنما بھی کٹ منی واپس کیا - کٹ منی

ضلع مدنی پور کےنارائن گڑھ بلاک کے بی جے پی کے صدر نے سرکاری اسکیموں کے تحت لی گئی رشوت کو عوام کو واپس کرنے میں مصروف ہیں

بی جے پی کے رہنما بھی کٹ منی واپس کیا

By

Published : Aug 8, 2019, 8:20 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر رشوت خوری کا الزام لگانے والی پوزیشن پارٹی بی جے پی کے رہنما بھی کٹ منی لینے میں مصروف ہیں۔

مغربی بنگال کے ضلع مدنی پور کے نارائن گڑھ بلاک کے بی جے پی کے منڈل سبھا دپتی سبھاسیش مہاپترا پر بھی سرکاری اسکمیوں میں عام لوگوں سے رشوت خوری کا الزام لگایا گیا ہے۔

30 جولائی کو بی جے پی کے بلاک صدر سبھاسیش مہاپترا پر کٹ منی لینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے خلاف بلاک کے مختلف مقامات پر پوسٹر لگائے گیے تھے ۔

بی جے پی کے رہنما سبھا سیش مہا پترا نے اپنے اوپر عائد الزام کی تردید کر تے ہوئے کٹ منی کی رقم واپس لوٹانے کی بات کہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کسی سے رشوت نہیں لی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سازش کے تحت مجھے جھوٹے الزام میں پھنسایا جا ریا ہے ۔ اس کے باوجود جن لوگوں نے مجھ پر کٹ منی لینے کا الزام لگایا ہے ۔ میں انہیں ان کی رقم واپس کررہا ہوں۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق میں بے گناہ ہوں۔ کٹ منی سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔میرے اوپر الزام لگانے والے افراد ترنمول کانگریس کے رکن ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details