اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنما کی پیشگی ضما نت منظور - رہنما

کلکتہ ہائی کورٹ نے پولیس پر حملہ کرنے کے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما کی پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کی پیشگی ضما نت منظور

By

Published : Aug 20, 2019, 7:56 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:50 PM IST

نومبر2018 میں مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور میں بی جے پی کے رہنما مکل رائے اور دلیپ گھوش ایک ریلی کے دوران آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔

درگاپور تھانے میں بی جے پی کے رہنما مکل رائے اور دلیپ گھوش کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔پولیس ان دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کامطالبہ کر رہی تھی ۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں بی جے پی کے رہنما کی گرفتاری سے متعلق ایک مقدمہ زیر سماعت ہے۔ سماعت سے قبل بی جے پی کے رہنما مکل رائے کے وکیل نے اپنے موکل کی پیشگی ضمانت کی عرضی دی تھی۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس سیعداللہ منشی اور سبھاسیش داس گپتاکی بینچ نے سماعت کے دوران بی جے پی کے رہنماکی پیشگی ضمانت منظور کرلیا

مکل رائے کے وکیل سبھاش داس گپتانے کہاکہ میرے موکل بے قصورہیں۔ انہیں جھوٹے الزام میں پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے۔ میں نے ان کی طرف سے ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی داخل کیاتھا۔

عدالت نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے میرے موکل کو پیشگی ضمانت دینے کا حکم دیا ۔ قانون پر پورا بھروسہ ہے۔ آئندہ بھی ہمیں عدالت کی جانب سے راحت ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتا ہائی کورٹ کی جانب سے بی جے پی کے رہنما مکل رائے کی پیشگی ضمانت منظور ہونے کے بعد ابہیں باراسات محکمہ عدالت میںخودسپردگی کرنی ہوگی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details