اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنما کی پرُاسراز موت

ضلع مدنی پور کے پنگلا میں بی جے پی کے ایک رہنما کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائے جانے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں پر بی جے پی کے کارکن کے قتل کاالزام لگا یاگیا ہے

By

Published : Aug 5, 2019, 6:47 PM IST

بی جے پی کے رہنما کی پرُاسراز موت

مغربی بنگال کے پرولیا کے بعد اب مغربی مدنی پور ضلع کے پنگلا میں 19سالہ بی جے پی رہنما کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔

عام انتخابات کے بعد سے اب تک پولیس انتظامیہ کی بھر پور کوشش کے باوجود مغر بی بنگال کے مختلف اضلاع میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے۔

19سالہ پنتو منا جو نارن دیگھی کے پنگلا کے رہنے والے ہیں۔اس واقعے کے حلاف بی جے پی احتجاج کررہی ہے۔بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ منا کے قتل کے پیچھے ترنمو ل کانگریس کے غنڈوں کا ہاتھ ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ پرُاسرار موت کی تفتیش جا ری ہے ۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ متعدد افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔

بی جے پی نے الزام عاید کیا کہ منا کو قتل کرنے کے بعد ترنمو ل کانگریس کے غنڈوں نے درخت سے لٹکادیا ہے۔دوسری جانب ترنمو ل کانگریس نے کہا کہ یہ واقعہ آپسی رنجش کا نتیجہ ہے اور اس کو بی جے پی سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

مقتول کے اہل خانہ نے الزام عاید کیا ہے حکمراں جماعت نے منصوبے کے تحت یہ قتل کو انجام دیا ہے۔

حکمراں جما عت ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے رہنما کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رہنما کی پرُاسرار موت کو بی جے پی کے گروہی تصادم کا نتیجہ قراردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details