اردو

urdu

By

Published : Oct 18, 2020, 9:41 AM IST

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ایک آر ٹی او ملازم کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

BJP
BJP

مغربی بنگال کے علی پور دوار میں پولیس نے خصوصی مہم کے دوران بی جے پی کی مزدور تنظیم کے رہنما اور آر ٹی او ملازم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت سنجیو پال کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بی جے پی کی مزدور تنظیم کا رہنما ہے۔

اس کے علاوہ ایک آر ٹی او ملازم کو بھی اس بدعنوانی کیس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کافی دنوں سے ان دونوں کو تلاش کر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سنجیو پال سرکاری عہدے پر کام کرتے ہیں، اس سے قبل وہ نبنو میں سی ایم میں تعینات رہ چکے ہیں۔

سنجیو پال کا نبنو سے علی پور دوار تبادلہ کیا گیا تھا اس دوران ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔ سنجیو پال ترنمول کانگریس کے سرکاری مزدور فیڈریشن کی کور کمیٹی کےممبر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

گرفتار بی جے پی رہنما سجیو پال شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل رہنے والے ہیں اور ان کی گرفتاری پر سیاست کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details