اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کا قریبی ساتھی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار - بابون گھوش

ریاستی بی جے پی کے سینیئر رہنما مکل رائے کے قریبی بابون گھوش کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ان پر کئی سو کروڑروپے کے غبن کا الزام ہے ۔

بی جے پی رہنما کے قریبی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

By

Published : Aug 21, 2019, 6:25 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:26 PM IST

مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف بدعنوانی کے الزام لگاکر عام انتخابات میں 18 سیٹیں حاصل کرنے والی مین اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے رہنما بھی بدعنوانی کے الزام میں جیل جا رہے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ریاستی بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے کے قریبی بابون گھوش پر راہل شاؤ نام کے ایک تاجر کواسی لاکھ روپے میں ریلوے کی زمین فروخت کرنے کے نام پر دھوکہ دہی کا الزام ہے ۔

ذرایع کے مطابق بی جے پی کے رہنما کے قریبی دوست بابون گھوش نے رکن پارلیمان کے پیڈ پر زونل ریلوے کی زمین کوفروخت کرنے کی تھی ۔ کئی لوگوں سے زمین فروخت کرنے کے سلسلے میں بات چیت کررکھا تھا۔

تاجر کی جانب سے تھانے میں شکایت درج کرائے جانے کے بعد پولیس نے بابون گھوش کو پہلے حراست میں لیا۔ پوچھ تاچھ کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ بابون گھوش کے خلاف تفتیش جاری ہے۔ اب تک اس کیس سے متعلق جو باتیں سامنے آ ئی ہے اس بنیاد پر ہی ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

پولیس نے مزیدبتایا کہ اس کیس میں بابون گھوش کے علاوہ مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے ۔ تفتیش کا دائرہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کیس سے متعلق مزیدمعلومات منظرعام پرآنے کاامکان ہے۔

پولیس کے مطابق بابون گھوش پر سرکاری زمینوں کو فروخت کرنے اور لیز پر دینے کا الزام ہے۔ان کے خلاف متعدد الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ تاجر سے جبراًوصولی کے ایک کیس میں بنکشال کورٹ نے بی جے پی کے رہنمامکل رائے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کررکھاتھا۔ لیکن کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے رہنما کی گرفتاری پر روک لگانے کا حکم دیا ہے ۔

کولکاتا پولیس اس کیس میں بی جے پی کے رہنما مکل رائے کی گرفتاری کے لیے اب بھی عدالت میں عرضی داخل کررکھی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details